شمیم اختر پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرائیور بن گئیں

شمیم اختر پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرائیور بن گئیں
 شمیم اختر پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرائیور بن گئیں

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) حالات کی ستائی مگر باہمت53سالہ خاتون شمیم اختر روایات توڑتے ہوئے پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرائیور بن گئی ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمیم اختر نے پہلا سفر راولپنڈی سے آزاد جموں و کشمیر کے لئے 7 ہزار اینٹوں کو لوڈ کرکے کیا،  کئی برس کار چلاتی رہیں لیکن جب خاندان کیلیے مالی مشکلات بڑھیں تو اس نے ٹرک چلانے کا فیصلہ کیا۔

 شمیم اختر کا کہنا ہے کہ اگر آپ کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو کوئی چیز آپ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اور اگر آپ یہ سوچتے رہیں کہ وہ یہ کام نہیں کرسکتی تو آپ کچھ نہیں کرسکتے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹریننگ کے باعث ٹرک چلانے کے قابل ہوئی ہوں۔

مزید : قومی