سونے کی فی تولہ قیمت میں 100، دس گرام کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4 ڈالر کامزید اضافہ ہوگیا،جس سے سونے کی قیمت 1139 ڈالرہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100جبکہ دس گرام کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہواجس سے کراچی ،حیدرآباد ،سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور ،اسلام آباد ،راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 45950 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 39385 روپے ہوگئی ۔دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 640 اور دس گرام کی قیمت 548.57 روپے پر برقرار رہی۔