آدھی رات کو شہری کی شارجہ پولیس کو کال ، عجیب وغریب فرمائش

آدھی رات کو شہری کی شارجہ پولیس کو کال ، عجیب وغریب فرمائش
آدھی رات کو شہری کی شارجہ پولیس کو کال ، عجیب وغریب فرمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں ایک شخص نے رات گئے پولیس ایمرجنسی نمبر پر رابطہ کرکے نہایت حیران کن فرمائش کرڈالی اور پولیس آفیسرسے کہاکہ اس کی ابھی ابھی لکھی گئی غزل اُنہیں کیسی لگی ،اپنا موقف دیں جبکہ امارات میں موجود مغربی خاتون نے اپنا طوطا پکڑنے میں مدد کیلئے بھی پولیس کو کال کی، طوطااپنے پنجرے سے نکل کر پڑوس میں موجود ایک اور گھر میں چلاگیاتھا۔
اماراتی پولیس کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل جسم بن حدہ نے بتایاکہ روزانہ عجیب وغریب کالزموصول ہوتی ہیں ، ہم انہیں بتادیتے ہیں کہ یہ ہمارے اختیارات میں نہیں آتااور متعلقہ پارٹیز سے رابطہ کریں ۔ طوطاپکڑنے کی درخواست کرنیوالی خاتون کو میونسپلٹی کے متعلقہ سیکشن میں رابطہ کرنے میں مدد کی ۔
انہوں نے بتایاکہ 2015ءکے پہلے چھ ماہ میں عوام کی طرف سے دولاکھ اسی ہزار کالزموصول ہوئیں جن میں سے ایک لاکھ اکیاسی ہزار ٹریفک حادثات سے متعلق تھیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایمرجنسی یونٹ میں نئے لوگ بھرتی کیے گئے ہیں جو عربی ، روسی ، چینی اور دیگر زبانوں پر عبور رکھتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -