ڈیل اسٹین نے آئندہ چھ برس تک کرکٹ کھیلنے کا عندیہ دے دیا
جوہانسبرگ (اے اےن اےن )جنوبی افریقہ کے باﺅلر ڈیل اسٹین نے آئندہ چھ برس تک کرکٹ کھیلنے کا عندیہ دے دیا ۔ اےک خصوصی بات چےت کرتے انہوںنے کہاکہ ابھی وہ انٹرنےشنل کرکٹ کو بھر پور طرےقے سے انجوائے کررہے ہےں اور اس سے رےٹائرمنٹ لےنے کا کوئی منصوبہ نہےں ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی پوری توجہ ابھی فٹنس کو برقرار رکھنے اوراپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر ہے ۔اگلے برس 27 جون کو اپنی 33 ویں سالگرہ منانے والے ڈیل اسٹین نے کہاہے کہ پہلے وقتوں میں کہا جاتا تھا کہ 32 سالہ کی عمر میں پہنچنے والے فاسٹ باﺅلر کا کیرئر ختم ہونے والا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی وہ22سال کی عمر والے فاسٹ باﺅلر سے بھی زیادہ فٹ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ مزید 6 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو اپنی کارکردگی سے لطف اندوز کریں گے ۔ بھارت کے خلاف کھےلی جانے والی سےرےز کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ بھارت کو اس کی سرزمےن پر آسان نہےں لےا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ وہ بھارت کا سامنا کرنے کے لئے تےار ہےں اور انہےں پوری امےد ہے کہ ہم رواں ماہ شروع ہونے والی سےرےز مےں بھارت کو اس کی سرزمےن پر شکست دےنے مےں کامےاب ہونگے ۔