گزشتہ سال کے دوران بھارت میں روزانہ عصمت دری کے 100 واقعات رونما ہوئے: رپورٹ

گزشتہ سال کے دوران بھارت میں روزانہ عصمت دری کے 100 واقعات رونما ہوئے: رپورٹ
گزشتہ سال کے دوران بھارت میں روزانہ عصمت دری کے 100 واقعات رونما ہوئے: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے پی پی) گزشتہ سال کے دوران بھارت میں روزانہ عصمت دری کے 100 واقعات رونما ہوئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی طر ف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے دعوﺅں کے باوجود سال 2014ءکے دوران روزانہ 100 خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ حراساں کئے جانے کے یومیہ 364 واقعات رونما ہوئے۔ سال بھر کے دوران اس طرح 36 ہزار 735 واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس طرح کے جرائم کی سب سے کم شرح ریاست مدھیہ پردیش میں ریکارڈ کی گئی ہے۔