آدمی کی 7 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی، جیتتے ہی سب سے پہلا کام کیا کیا؟ جان کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی ہنسیں یا افسوس کریں

آدمی کی 7 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی، جیتتے ہی سب سے پہلا کام کیا کیا؟ جان کر ...
آدمی کی 7 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی، جیتتے ہی سب سے پہلا کام کیا کیا؟ جان کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی ہنسیں یا افسوس کریں

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) عام طور پر لوگ لاٹری جیت جائیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے ملنے والی رقم کو گھر والوں کی بہتری پر خرچ کیا جائے تاہم ایک چینی شخص کا معاملہ بہت مختلف ہے۔ چین کے شہر چونچنگ سے تعلق رکھنے والے ’لیو‘ نامی شخص کی فروری میں قریباً 7.2 لاکھ ڈالر (قریباً 7 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے) کی لاٹری نکل آئی۔ موصوف کو اس کی خبر ملی تو پیسے لینے لاٹری سینٹر جانے کی بجائے سیدھا اپنے گھر پہنچااور بیوی کو طلاق کے کاغذات پیش کردئیے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

بیگم ہکی بکی رہ گئی کہ آخر ماجرا کیا ہے؟ ایک روز قبل تک دونوں کے تعلقات بالکل ٹھیک ٹھاک تھے اور اب اچانک یہ کیا ہوگیا؟ بہرحال مرتی کیا نہ کرتی، اس نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کردئیے۔ طلاق کے اگلے روز لیو نے جاکر لاٹری کی رقم بھی حاصل کرلی۔ اگلے چند روز کے دوران لیو کی بیگم کو ان کے جاننے والوں کی جانب سے مبارکباد کے میسج آنا شروع ہوگئے۔ بالآخر بیگم پر یہ راز کھلا کہ لیو صاحب کی لاٹری نکل آئی تھی اس لئے انہوں نے اس سے قطع تعلق کرلیا کیونکہ اب وہ اپنی دولت کے حساب سے زیادہ خوش شکل بیگم لانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

دنیا کا وہ انوکھا ترین گاﺅں جہاں لڑکے بھی پیدائش کے موقع پر لڑکیاں ہوتے ہیں

بس یہ پتہ چلا تو لیو کی بیگم نے مطالبہ کیا کہ آدھی رقم اسے ادا کی جائے کیونکہ جب لاٹری نکلی تو وہ دونوں میاں بیوی تھے۔ کئی ماہ کیس عدالت میں چلتا رہا اور اب بالآخر عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ لیو اپنی بیگم کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کرے۔ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے پیسوں کے لالچ سے زیادہ اپنے شوہر کی اس حرکت پر دکھ ہے جس کے باعث اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس