دو نوجوان بھارتی لڑکیاں گھر سے بھاگ گئیں، حقیقت سامنے آئی تو خاندان والوں کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

دو نوجوان بھارتی لڑکیاں گھر سے بھاگ گئیں، حقیقت سامنے آئی تو خاندان والوں کو ...
دو نوجوان بھارتی لڑکیاں گھر سے بھاگ گئیں، حقیقت سامنے آئی تو خاندان والوں کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) چند روز قبل بھارتی علاقہ کانپور میں ایک 21 سالہ لڑکی کے والدین کی جانب سے پولیس کے پاس رپورٹ درج کرائی گئی کہ مقامی یونیورسٹی کی طالبہ، ان کی بیٹی 30 جولائی کو گھر سے کالج جانے کا کہہ کر گئی لیکن پھر واپس نہ آئی۔ والدین نے سخت پریشانی میں وقت کاٹا لیکن تھوڑی دیر میں ہی واضح ہوگیا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔ معلوم ہوا کہ اس کی ہم عمر سہیلی بھی گھر سے غائب ہے اور اسی قسم کا بہانہ کر کے گھر سے گئی۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

غائب ہونے کے چند روز بعد انہوں نے اپنے والدین کو فون کرکے بتایا کہ وہ دہلی سے بات کررہی ہیں اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔تاہم والدین پر بجلی تب گری جب چند روز قبل انہوں نے اپنے والدین کو موبائل پر میسجز بھیجے۔ ان پیغامات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ان دونوں نے دہلی میں آپس میں شادی کرلی ہے۔ والدین کا تعلق روایتی گھرانوں سے تھا اور یہ خبر سن کر گویا پیروں تلے زمین نکل گئی۔ پولیس کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں اس مقصد سے گئی ہیں، یہ ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔

دنیا کا وہ انوکھا ترین گاﺅں جہاں لڑکے بھی پیدائش کے موقع پر لڑکیاں ہوتے ہیں

اب والدین کا اصرار ہے کہ ان لڑکیوں کو پولیس ان کے پاس واپس لائے۔ مقامی پولیس ترجمان کے مطابق والدین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور لڑکیوں سے رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس