ٹرانزٹ کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے زبردست خوشخبری، اب آپ 4 دن تک۔۔۔

ٹرانزٹ کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے زبردست خوشخبری، اب آپ 4 دن ...
ٹرانزٹ کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے زبردست خوشخبری، اب آپ 4 دن تک۔۔۔

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً فلائٹس ایک ملک سے پرواز کرتی ہیں اور اپنی منزل پر پہنچے سے قبل راستے میں کسی ایک یا زائد ممالک میں سٹاپ کرتی ہیں۔ ایسے میں مسافروں کو اس درمیانی ملک کے ایئرپورٹ پر ہی وقت گزارنا ہوتا ہے جو کافی اکتا دینے والی صورتحال ہوتی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے مسافروں کو اس اکتاہٹ سے نجات دینے کا بندوبست کر دیا ہے۔ اب جو پروازیں دبئی، ابوظہبی یا متحدہ عرب امارات کی کسی بھی ریاست کے ایئرپورٹ پر سٹاپ کرےں گی ان کے مسافر96گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ حاصل کرکے اس ریاست کی مخصوص جگہوں تک جا سکتے ہیں جہاں وہ شاپنگ یا سیروتفریح کر سکتے ہیں یا اگر انہیں اس ریاست میں کسی سے ملنا ہے تو اسے بھی مل سکتے ہیں اور کاروباری میٹنگز بھی اٹینڈ کر سکتے ہیں۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

متحدہ عرب امارات کی حکومت ماضی میں بھی مسافروں کو ٹرانزٹ ویزہ دے رہی تھی لیکن اس کے لیے بندش یہ تھی کہ ٹرانزٹ ویزہ صرف یو اے ای ایئرلائنز کے مسافروں کو ہی دیا جاتا تھا۔ اب اس میں ایئرلائنز کی پابندی ختم کر دی گئی ہے اور کسی بھی ایئرلائن کے مسافر ٹرانزٹ ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔جو شخص ٹرانزٹ ویزہ حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لیے کسی ہوٹل کسی پیشگی بکنگ ہونا لازمی ہے۔ آپ یو اے ای آنے سے قبل بھی ہوٹل کی بکنگ کروا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ ایئرپورٹس پر بھی اس کا انتظام کر دیا گیا ہے۔آپ کو ایئرپورٹ پر بکنگ کروانے سے قبل باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔ ٹرانزٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیے مسافروں کے پاس اصل پاسپورٹ اوراس فلائٹ کا ٹکٹ ہونا لازمی ہے جس میں وہ سفر کر رہے ہیں۔ٹرانزٹ ویزہ کی فیس 170درہم (تقریباً4ہزار 800روپے)ہے۔اس ویزے میں توسیع نہیں کی جائے گی اور 96گھنٹے کے اندر مسافر کو یو اے ای چھوڑنا ہو گا۔

دو نوجوان بھارتی لڑکیاں گھر سے بھاگ گئیں، حقیقت سامنے آئی تو خاندان والوں کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس