آدمی پر بجلی گر پڑی لیکن نتیجے میں کس ناقابل یقین صلاحیت کا مالک بن گیا؟ ایسا دعویٰ کہ جان کر آپ بھی خواہش کریں گے کہ۔۔۔

آدمی پر بجلی گر پڑی لیکن نتیجے میں کس ناقابل یقین صلاحیت کا مالک بن گیا؟ ایسا ...
آدمی پر بجلی گر پڑی لیکن نتیجے میں کس ناقابل یقین صلاحیت کا مالک بن گیا؟ ایسا دعویٰ کہ جان کر آپ بھی خواہش کریں گے کہ۔۔۔

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسمانی بجلی وہ ہلاکت خیز چیز ہے جو جہاں گرتی ہے ہر چیز جلا کر بھسم کر دیتی ہے لیکن ایک آسٹریلوی شہری پر آسمانی بجلی نے الٹا اثر کر دیا اور اسے ایسی صلاحیت سے مالامال کر دیا کہ سن کر ہر شخص یہ خواہش پال لے کہ اس پر بھی بجلی گرے اور وہ بھی اس شخص جیسا ہو جائے۔ یہ آسٹریلوی شہری پیشے کے لحاظ سے ایک فوٹوگرافر ہے اور اس کا نام برین سکنر ہے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

برین سکنر ایک دن نیوکیسل کے ساحل پر موجود تھا کہ طوفان شروع ہو گیا۔ اس دوران بجلی کڑکی اور اس پر آ گری۔ برین سکنر کا کہنا ہے کہ جب مجھ پر بجلی گری تو مجھے ایسے لگا جیسے کوئی بڑا سا ہتھوڑا میرے سر میں آ لگا ہو۔ بجلی کی وجہ سے میرے ہاتھ میں موجود سونے کی انگوٹھی ٹیڑھی ہو گئی۔ برین سکنر کا ماننا ہے کہ اس سونے کی انگوٹھی کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی برین نے ایک عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے کہ ”دماغ پر بجلی گرنے کی وجہ سے میرے اندر دوسروں کے دماغ پڑھنے کی صلاحیت پیدا ہو گئی ہے اور دیکھنے اور سننے کی صلاحیت بھی عام انسانوں سے کہیں زیادہ ہو گئی ہے۔ میں وہ چیزیں بھی دیکھ سکتا ہوں اور وہ آوازیں بھی سن سکتا ہوں جو عام انسان نہیں دیکھ اور سن سکتے۔ اس واقعے نے مجھے سپرمین بنا دیا ہے۔“

دنیا کا وہ انوکھا ترین گاﺅں جہاں لڑکے بھی پیدائش کے موقع پر لڑکیاں ہوتے ہیں

برین سکنر جب طوفان کی تصاویر بنا رہا تھا اس وقت اس کی پارٹنر جولیا بھی اس کے ساتھ تھی اور اتفاق سے وہ برین کی ویڈیو بنا رہی تھی ۔ اس طرح یہ سارا واقعہ ویڈیو میں محفوظ ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس