بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انتقال کر گئے
کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا کچھ دنوں کی علالت کے بعد کولکتہ ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جگ موہن ڈالمیا کو دو روز قبل دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں کولکتہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جگ موہن ڈالمیا ہسپتال میں دو روز تک زیر علاج رہے تاہم جانبر نہ ہو سکے اور آج انتقال کر گئے ہیں۔