رانا مشہود کا چیئر مین نیب کو خط،ڈی جی نیب پنجاب کی ”شکایت“کردی

رانا مشہود کا چیئر مین نیب کو خط،ڈی جی نیب پنجاب کی ”شکایت“کردی
رانا مشہود کا چیئر مین نیب کو خط،ڈی جی نیب پنجاب کی ”شکایت“کردی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے چیئر مین نیب کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب پنجاب ذاتیات پر اترے ہوئے ہیں اور انہوں نے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے مہم جاری کر رکھی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب پنجاب نے ابھی تک ویڈ یو سکینڈل کے حوالے سے نہ کوئی نوٹس جاری کیا ہے اور نہ ہی تفتیش شروع کی لیکن وہ ذاتیات پر اترے ہوئے ہیں اور میرے خلاف مہم چلا رہے ہیں ۔رانا مشہود نے استفسار کیا کہ ڈ ی جی نیب پنجاب کس قانون کے تحت مہم چلا رہے ہیں

مزید : قومی