1946میں رومانیہ کے لوگوں کا فزیو تھراپسٹ بھالو تھا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے پورے جسم کے جوڑوں میں شدید تکلیف محسوس ہوتی ہے جس کو وجہ سے لوگ بڑ ے بڑے ڈاکٹروں اور فزیو تھراپسٹ کی خدمات حاصل کرتے ہیں ۔جوڑوں کے درد میں مبتلا مریض اپنے مرض کے خاتمے کے لیے بڑے بڑے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کو لاکھوں روپے فیس دے کر اپنا علاج کراتے ہیں تاکہ اس اذیت ناک درد سے جان چھوٹ جائے ۔ڈاکٹر اور فزیو تھراپسٹ حضرات مریض کو مختلف ادوایات اور جسمانی کثرت کے طریقوں سے جوڑوں کادرد ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔لیکن آپ سن کر حیران ہو جائیں گے کہ ماضی میں رومانیہ میں کمر کے جوڑوں کا درد بھالو کی مدد سے کیا جاتا تھا ۔

رومانیہ کے مداریوں نے پاکستانی مداریوں کے برعکس بھالو جیسے خطر ناک جانور کا استعمال تماشا دیکھانے کے بجائے علاج کے لیے کیا ۔1946میں رومانیہ میں کمر کے جوڑوں میں درد کے مریضوں کا بھالو مساج کرتا تھا جس کے لیے وہ اپنے پورے وزن کے ساتھ مریض کی کمر پر چڑھ کر مساج کرتا تھا ۔رومانیہ کے لوگوں کا کمر درد کے علاج کے لیے یہ طریقہ علاج دلچسپ وعجیب تو ہے تاہم رومانیہ کے لوگوں کے مطابق یہ طریقہ درد کے علاج کے لیے موثر بھی ہے۔


