ملکہ برطانیہ کا ’انڈروئیر‘ فروخت کے لئے پیش، قیمت اتنی کہ سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

ملکہ برطانیہ کا ’انڈروئیر‘ فروخت کے لئے پیش، قیمت اتنی کہ سن کر آپ کے بھی ...
ملکہ برطانیہ کا ’انڈروئیر‘ فروخت کے لئے پیش، قیمت اتنی کہ سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک) اگر آپ انڈرویئر کو ایک بے وقعت شے سمجھتے ہیں تو یہ جان کر یقینا حیران ہوں گے کہ برطانیہ میں ایک انڈرویئر 24 لاکھ روپے کا فروخت ہوا ہے۔ اب شاید آپ یہ بھی جاننا چاہیں گے کہ یہ لاکھوں کا انڈر ویئر کس کا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کرسٹیز آکشن کی جانب سے ایک تاریخی انڈرویئر فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔ ابتدائی اندازہ تھا کہ یہ تقریباً تین ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے) تک بک جائے گا، لیکن جب بولی کا آغاز ہوا تو اس کی قیمت حیران کن حد تک بڑھتی چلی گئی اور بالآخر یہ 16250 پاﺅنڈ (تقریباً 24 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا۔

کیاآپ اس انگوٹھی کی قیمت بتاسکتے ہیں؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

دراصل یہ انتہائی قیمتی انڈرویئر انیسویں صدی میں تخت برطانیہ پر جلوہ افروز ہونے والی مشہور ملکہ وکٹوریہ کا ہے، جسے اس کی تاریخی اہمیت کی وجہ سے انتہائی مہنگے داموں خریدا گیا ہے۔ یہ انڈرویئر بظاہر تو بہت سادہ اور عام سا محسوس ہوتا ہے لیکن اس کی سب سے خاص بات اس پر تحریر حروف VR ہیں، جو کہ ”وکٹوریہ ریجینا“ یعنی ”ملکہ وکٹوریہ“ کا مخفف ہیں، جبکہ ان حروف کے اوپر ملکہ برطانیہ کا تاج بھی بنا ہوا ہے۔

یہ انڈرویئر خاصا بڑا ہے اور تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کاتعلق ملکہ وکٹوریہ کے دور اقتدار کے آخری ایام سے ہے، کیونکہ جب وہ تخت نشین ہوئی تھیں تو انتہائی دبلی پتلی ہوا کرتی تھیں لیکن اپنے دور اقتدار کے آخری ایام میں وہ خاصی فربہ ہوگئی تھیں۔ کرسٹیز آکشن کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں پہلے بھی کچھ تاریخی انڈرویئر نیلام ہوچکے ہیں لیکن اس انڈرویئر نے قیمت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -