چینی باشندے سال کی چوتھی سہہ ماہی میں گھر خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں: سروے رپورٹ

چینی باشندے سال کی چوتھی سہہ ماہی میں گھر خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں: سروے رپورٹ
چینی باشندے سال کی چوتھی سہہ ماہی میں گھر خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں: سروے رپورٹ

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے سنٹرل بینک کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی باشندے سال کی چوتھی سہہ ماہی میں گھر خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

پیپلز ڈیلی چائنہ کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں لوگوں سے ان کے گھر خریدنے کی ترجیحات کے حوالے سے پوچھا گیا۔ سروے میں شامل 53 اعشاریہ 7 فیصد لوگوں نے کہا کہ گھروں کی موجودہ قیمتیں بہت زیادہ اور ناقابل قبول ہیں اس لیے وہ سال کی آخری سہہ ماہی میں گھر خریدنے کو ترجیح دیں گے ، جبکہ 42 اعشاریہ 9 فیصد لوگوں نے گھروں کی قیمتوں کو قابل قبول قرار دیا۔

وہ بچہ جو بھیڑئیے کی طرح دکھتا ہے،ایسا کیوں ہے جان کر آپ اپنے تندرست ہونے پر شکر ادا کریں گے

جب لوگوں سے سال کی آخری سہہ ماہی میں گھروں کی قیمتوں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو23 اعشاریہ ایک فیصد لوگوں نے امکان ظاہر کیا کہ گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ 11 اعشاریہ 9 فیصد لوگوں کو توقع تھی کہ قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔ بہر کیف گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ہو یا کمی، چین میں سال کی آخری سہہ ماہی میں گھر خریدنے کے خواہشمندوں کی تعداد میں 1 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 15 فیصد سے بڑھ کر 16 اعشاریہ 3 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -