موسیقی کا پروگرام ’’فوک رنگ‘‘ عارف لوہار نے فن کا مطاہرہ کیا

موسیقی کا پروگرام ’’فوک رنگ‘‘ عارف لوہار نے فن کا مطاہرہ کیا
موسیقی کا پروگرام ’’فوک رنگ‘‘ عارف لوہار نے فن کا مطاہرہ کیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء کی جانب سے فوک موسیقی کی روایت کو قائم رکھنے کے لئے ماہانہ پروگرام’’ فوک رنگ ‘‘گزشتہ روز الحمراء ہال نمبر 2میں منعقد کیاگیاجس میں ملک کے نامور فوک گلوکار عارف لوہارنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، فوک رقص بھی پیش کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطاء محمد خان نے اس پروگرام کے حوالے سے کہا کہ عوام کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں جس سے عوام کو سستی تفریح کا موقع میسر آتا ہے اور فوک موسیقی کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔

مزید :

کلچر -