ڈائریکٹر سید فیصل بخاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ بیٹی کی رخصتی کی تقریب

ڈائریکٹر سید فیصل بخاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ بیٹی کی رخصتی کی تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر سید فیصل بخاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ اور بیٹی کی رخصتی کی تقریب گزشتہ روز مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں شوبز کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،جاوید اقبال،سید نور،صائمہ،نیلم منیر،صائمہ سلیم،بابر علی،شبیر جان،سلیم شیخ،اقراء ظفر،علی انجم،حنان،چوہدری اعجاز کامران،ڈائریکٹر پرویز رانا،پرویز کلیم، مسعود بٹ،ہمایوں سعید،عظیم سجاد،حیدر سلطان،طلعت شاہ،عمران اشرف، اشعر اصغر،جمشید ظفر،ذوالفقار مانا،شیخ اکرم،ایاز بخاری،راؤ قربان علی،صدف بھٹی ،نمرہ خان،عروج صمدانی، نایاب، تبسم اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پر ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سید فیصل بخاری نے کہا کہ میری فیملی کے لئے آج یہ خوشی کا بہت بڑا دن ہے میں اپنے رب کا شکر گذار ہوں جس نے مجھے اپنے بچوں کی خوشیا ں دیکھنا نصیب کیں۔

میری دلی خواہش ہے کہ میرے بچے زندگی میں ہمیشہ سکھ پائیں اور ان کو کبھی کوئی غم نہ ملے میں نے اپنے دونوں بچوں کی شادی اپنی فیملی میں کی ہے ۔فیصل بخاری نے بتایا کہ میرے داماد اور بہو کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -