رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برطانوی کمپنی ’ نیکسٹ ‘کے منافع میں 1.5 فیصد کمی

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برطانوی کمپنی ’ نیکسٹ ‘کے منافع میں 1.5 فیصد ...

  

لندن(این این آئی)برطانوی کمپنی ’ نیکسٹ‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اس کے منافع میں 1.5 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ فروخت میں کمی ہے۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنوری سے جون کے دوران اس کا قبل از ٹیکس منافع 345 ملین پاؤنڈ (453 ملین ڈالر) رہا جو کہ 2015 ء کی پہلی ششماہی کی نسبت 1.5 فیصد کم ہے۔یاد رہے نیکسٹ کی برطانیہ اور آئر لینڈ میں 500 دوکانیں جبکہ بیرون ملک 200 آن لائن سٹورز ہیں۔

مزید :

کامرس -