تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو22ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگی

تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو22ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روز انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 22ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔ انٹرنیشنل ایکسپو میں پولٹری انڈسٹری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے پولٹری ماہرین اور پیشہ ور افراد کے خصوصی مقالہ جات اور ویکسین و دوا ساز کمپنیوں، گرینڈ پیرنٹ پراجیکٹس اور پولٹری کا سامان بنانے والی کمپنیوں کے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایکسپو سنٹر میں ہونے والی نمائش میں پولٹری انڈسٹری سے متعلقہ سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ نمائش میں دنیا بھر سے پولٹری سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔

مزید :

کامرس -