لاہور چیمبر الیکشن ‘ ایل بی ایف گروپ ہی کامیاب ہوگا: راجہ حسن اختر

لاہور چیمبر الیکشن ‘ ایل بی ایف گروپ ہی کامیاب ہوگا: راجہ حسن اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایل سی سی آئی ) کے لاہور بزنس مین فرنٹ گروپ (ایل بی ایف )کے صدر راجہ حسن اختر نے کہاکہ لاہور چیمبر کے الیکشن 2016-17میں ایل بی ایف گروپ ہی کامیاب ہوگی، مارکیٹوں کے تاجروں نے حکمران ٹولے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور ایل بی ایف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تاجروں کی حمایت یافتہ گروپ ایل بی ایف اس الیکشن میں حیران کن نتائج دے گئے اور کامیاب ہو کر کاروباری برادری کے مسائل حل کرئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس مین فرنٹ گروپ کامیاب ہو کر تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کو حل کرنے کی طرف پوری تن دھی سے توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس میں تھرؤ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔ بزنس مین فرنٹ گروپ پاکستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کی خدمت کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اقرباپروری کے بجائے میرٹ پر تاجروں اور صنعتکاروں کو ان کے حقوق دلائینگے۔ چیمبر آف کامرس کے دروازے تمام ممبران کیلئے ہمہ وقت کھلے رہیں گے تاکہ ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ لاہور چیمبر میں برسر اقتدار گروپ صرف من پسند افراد کو نواز رہا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل سے کسی کو دلچسپی نہیں، ٹیکسوں کی بھر مار نے کاروباری طبقے کا سانس لینا ناممکن بنا دیا ہے لیکن چیمبر کی قیادت اس کے خلاف آواز اٹھانے کے بجائے حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کرتے ہوئے کاروباری برادری کے استحصال میں حکومت کا ساتھ دے رہی ہے جو سرا سر زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ لوگوں کے ووٹ اور سپورٹ سے لاہور چیمبر الیکشن میں کلین سویپ کرینگے اور اپنے مفادات کے بجائے بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگا۔

مزید :

کامرس -