اپٹما فیصل آبادریجن کی ایگزیکٹوممبران کی نشستوں پر 5 منتخب

اپٹما فیصل آبادریجن کی ایگزیکٹوممبران کی نشستوں پر 5 منتخب

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن اپٹپما فیصل آباد ریجن کی ایگزکٹیو کمیٹی ممبران کی سیٹوں پر سالانہ انتخاب برائے سال 2016-2017 ء میں درج ذیل پانچ ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی بلامقابلہ منتخب قرار پاگئے ہیں۔ بلا مقابلہ منتخب پانے والوں میں احتشام جاوید آف جوبلی ٹیکسٹائل شاہد جاوید آف مبارک پروسیسنگ، سلطان محمود آف عثمان کلاتھ ملز ‘ محمد نعیم آف یونائینڈ ٹیکسٹائل،اور ناصر محمود بھٹہ اف فائین سٹار پروسیسنگ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپٹپما فیصل آباد ریجنل آفس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2016-2017 ء کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کے عہدوں کی خالی پانچ نشستوں پر صرف پانچ امید واران کے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے جو جانچ پڑتال کے بعد درست قرار پائے گئے۔

لہذا مذکورہ بالا اُمید واران بطور ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی اپٹپما دوسال کے لئے بلامقابلہ منتخب قرار پاگئے ہیں۔ نو منتخب ارکان ایگزیکٹیو کمیٹی اپٹپما نے حکومت کی توجہ تباہ ہوتی ہوئی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی طرف سے مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت انڈسٹری کے جملہ مسائل کو فوری حل کرتے ہوئے انڈسٹریل پالیسی وضع کرے اور چوبیس گھنٹے بجلی، گیس کی سپلائی انتہائی سستی قیمت پر یقینی بنائے تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کرنے سے زرمبادلہ میں اضافہ ہو جس سے ملکی معشیت بہتر ہو گی اور ورکرز کو روزگار ملنے سے ملک خوشحال ہو گا۔

مزید :

کامرس -