آسٹریلیا، میلبورن بندرگاہ 9.7 ارب آسٹریلوی ڈالر میں 50 سال کیلئے لیز پر دیدی گئی

آسٹریلیا، میلبورن بندرگاہ 9.7 ارب آسٹریلوی ڈالر میں 50 سال کیلئے لیز پر دیدی ...

  

سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا کی سب سے بڑی بندرگاہ میلبورن 9.7 ارب آسٹریلوی ڈالر کے عوض 50 سالہ لیز پر دیدی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بندر گاہ آسٹریلوی کمپنی کی سربراہی میں قائم کنسورشیم نے لیز پر حاصل کی جس میں دوسرے بڑے ہول سیل فنڈ مینیجر کوئین انوسٹمنٹ کارپوریشن اور کثیر القومی فرم گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بندرگاہ کی بولی حکومت کی توقع سے کہیں زیادہ لگائی گئی۔

حکومت کا اندازہ تھا کہ اس کی بولی 6 ارب آسٹریلوی ڈالر تک لگے گی تاہم اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی 9.7 ارب آسٹریلوی ڈالررہی۔حکومت کا کہنا ہے کہ توقع سے زیادہ بولی بندرگاہ کی ساکھ کا اعتراف ہے۔

مزید :

کامرس -