حکومت نے توانائی منصوبوں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے‘ ظہیر بھٹہ

حکومت نے توانائی منصوبوں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے‘ ظہیر بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبرظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی منصوبوں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے‘ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں جو نومبر2017ء تک مکمل ہو جائیں گے۔ توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ بجلی اور گیس کی پیداوار میں اضافے سے ان کے نرخوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہوں گے نیز ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا جس سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -