پیڈا نے کسان تنظیموں کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی

پیڈا نے کسان تنظیموں کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ )پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا)نے کسان تنظیموں کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے وضع کردہ تربیتی مواد کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو فیلڈ تجربات کی روشنی میں مذکورہ تربیتی مواد میں ضروری تبدیلیاں تجویز کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار و کسان اس سے استفادہ کرسکیں ۔ پیڈاکے ترجمان نے بتایاکہ اس امرکا فیصلہ جنرل منیجر کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں کیاگیا جس میں انہوں نے کہاکہ کسان تنظیموں کو اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں مشکلات درپیش ہیں جسے دور کرنے کیلئے کسان تنظیموں کی ’’آن دی جاب‘‘ ٹریننگ کا انعقاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی جنرل منیجر سوشل موبلائزیشن کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پیڈا کے موجودہ تربیتی مواد کا از سر نوجائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرے گی جنہیں پیڈا کے بورڈ آف مینجمنٹ سے باقاعدہ منظوری کے بعد نصاب میں شامل کر دیا جائے گا ۔انہوں نے بتایاکہ کمیٹی میں منیجرٹریننگ اورمنیجر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن شامل ہیں جبکہ منیجر ریونیو کمیٹی کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے ۔

مزید :

کامرس -