نواز شریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات،کشمیری بھائیوں کو کسی قیمت پر مایوس نہیں کریں گے: وزیر اعظم
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے برطانوی ہم منصب کو آگاہ کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کے جائز حقوق اورحق خود ارادیت ان کا ابدی حق ہے جس پر کوئی دورائے نہیں ہیں اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی بھی قیمت پر مایوس نہیں کریں گے، ہم عالمی برادری کو یاد دلاتے رہیں گے کہ کئی عشرے پہلے کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں کیے گئے۔
نواز شریف کی جان کیری سے ملاقات ، کشمیر جیل بن چکا ہے جہاں لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں :وزیر اعظم
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی دہشتگردی اپنے عروج پر ہے، عالمی برادری کا یہ فرض ہے کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرائے۔
وزیر اعظم نے برطانوی ہم منصب سے درخواست کی کہ وہ انڈیا کو کشمیر میں مظالم سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیر کے لوگوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دیا جائے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق انہیں حق خود ارادیت دیا جائے۔ اگر عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشتگردی بندکرانے میں کامیاب نہ ہوئی توبھارت کی حوصلہ افزائی ہوگی اور بھارتی ریاستی دہشتگردی میں مزیداضافہ ہوگا۔
پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ،کور کمانڈ کانفرنس میں آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا سختی سے نوٹس لے لیا
نواز شریف سے ملاقات میں برطانوی وزیر اعظم نے معاشی استحکام میں حکومتی کوششوں کوسراہا اور دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم تھریسامے نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانوی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔