مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاریوں جاری ہیں
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعات میں سوپور سے لیکر سرینگر تک مزید13افراد پر سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے انہیں سینٹرل جیل بارہمولہ اور کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیاگیا ہے۔قصبہ سوپور اور ان کے ملحقہ علاقوں کے مزید7فراد پر پبلک سیفٹی ایک لاگوکرکے انہیں سوپور سے سینٹرل جیل بارہمولہ منتقل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلسل گزشتہ 20روز سے پولیس اسٹیشن سوپور میں بند رہنے کے بعد 2روز قبل 7گرفتارشدگان پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے انہیں بارہمولہ کے سنٹرل جیل منتقل کیاگیا۔ ان میں قصبہ سوپورکے2بشیراحمد چنگال ولد عبدالاحد ساکن سنگرام پورہ سوپوراور لطیف احمد کلو ولد غلام نبی ساکنہ محلہ حجامہ سوپوراور گنڈ براٹھ سوپور کے 4اور وارہ پورہ سوپور کا ایک شخص شامل ہیں ۔ادھر طاہر احمد ڈار ولد جان محمد ڈار ساکن بابا پورہ زونی مر،داؤد شفاعت میر ولد شفاعت احمد میر ساکن کاغذ گری محلہ نوشہرہ ،عاشق حسین ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن پادشاہی باغ کرسو،سمیر احمد ریشی ولد مرحوم ثنا اللہ ریشی ساکن سعد پورہ ،عبید احمد ڈگہ ولد غلام قادر ڈگہ ساکن فردوس کالونی بمنہ اور بلال احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن ووسن پٹن کو بھی سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیاگیاہے۔