بھارت میں 5سال سے کم عمر کے42 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار
نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں پانچ سال سے کم عمر کے 42 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہو گئے ہیں اسلحے کے ڈھیر لگانے اور جنگی جنو ن کے نشے میں بد مست بھارت میں لاکھوں بچے بھوک کا شکار ہیں۔ ایک سروے کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے بیالیس فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ بھارت کی مرکزی ریاست مدھیہ پردیش میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ جہاں ضلع شوپر کے ایک سرکاری اسپتال میں غذائی قلت کا شکار 177 بچے داخل کئے گئے ہیں۔ ان میں ساٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا کے مطابق ضلع میں 461 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق ضلع شوپر میں صرف اعشاریہ چار فیصد بچوں کو مناسب کھانا ملتا ہے۔