امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ اورہیلری کلنٹن مصری صدر سے ملاقاتیں کریں گے

امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ اورہیلری کلنٹن مصری صدر سے ملاقاتیں کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ڈیموکریٹ حریف ہلیری کلنٹن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقاتیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل ہلیری کلنٹن کہہ چکی ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے والے مصری اور یوکرائنی صدور سے ملاقاتیں کریں گی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ سربراہی اجلاس منگل سے نیویارک میں شروع ہو رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -