شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کے فضائی حملے

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کے فضائی حملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (این این آئی)ترک فضائیہ نے شمالی شام میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں، ہتھیاروں کے گوداموں اور دیگر عسکری نوعیت کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا، شمالی شام میں ترکی گزشتہ کچھ ہفتوں سے زمینی عسکری کارروائی بھی شروع کیے ہوئے ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کے روز ترک فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ ان فضائی کارروائیوں میں شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں، ہتھیاروں کے گوداموں اور دیگر عسکری نوعیت کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا۔ شمالی شام میں ترکی گزشتہ کچھ ہفتوں سے زمینی عسکری کارروائی بھی شروع کیے ہوئے ہے۔ ترک حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی شام میں ترک سرحد کے قریب شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ اور کرد باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -