چاند خاں اور زوہیب حسن کے ملی نغمہ کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پردھوم

چاند خاں اور زوہیب حسن کے ملی نغمہ کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پردھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن عباس زیدی

اداکار اور پروڈیوسر سہراب افگن شوبز کی دنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں وہ بے پناہ صلاحیتوں کے حامل انسان ہیں ۔ان کے بنائے ہوئے تمام پراجیکٹس میں پروفیشنل ازم کی نمایاں جھلک دکھائی دیتی ہے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سیسہراب افگن نے چاند خاں اور زوہیب حسن کی آوازوں میں ایک ملی نغمہ ریکارڈ کیا ۔چاند خاں اور زہیب حسن کے گائے ہوئے ملی نغمے نے ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ویڈیو کی ریلیز کے بعد سے اب تک ہزاروں لوگوں نے اس کو دیکھا اور پسند کیا ہے ۔یو ایس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جانے والی اس ویڈیو کے پروڈیوسر سہراب افگن ہیں اس ملی نغمہ کو میجر احمد نواز نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی موسیقی سورج خاں نے ترتیب دی ہے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر سہراب افگن نے بتایا کہ کوئٹہ میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بھی اس ویڈیو کو دس ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اس کے ساتھ ساتھ یہ تقریب پی ٹی وی بولان سے براہ راست نشر کی گئی ۔اس تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض ،ویزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری ،گورنرمحمد خان اچکزئی اور دیگر معززین نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں سہراب افگن نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی پسندیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پسند کرنے والوں کی تعداد ہزاروں سے لاکھوں تک پہنچ جائے گی۔میں اس ویڈیو کو ملک کے دیگر چینلز سے بھی آن ائیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -