نفرت ‘ انتقام اور سازش کی داستان ڈرامہ سیریل’’سنگ مرمر‘‘

نفرت ‘ انتقام اور سازش کی داستان ڈرامہ سیریل’’سنگ مرمر‘‘

  

حسن عباس زیدی

نجی چینل سے نشر ہونے والے نعمان اعجاز،میکال ذوالفقار اور ثانیہ سعید کی نئی ڈرامہ سیریل ’’سنگ مرمر‘‘ کی کہانی اورنگ اورشیریں کے گرد گھومتی ہے۔ شیریں اورنگ کے ساتھ اپنی بچپن کی دوستی کو محبت سمجھتے ہوئے جوان ہوئی ہے۔ جبکہ اورنگ ان ساری باتوں کو بھول کر شہر کی زندگی میں مصروف ہو گیا ہے لیکن تقدیر دونوں کو ایک ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں سب کچھ تبدیل ہو جاتا ہے۔ شیریں جوان ہونے کے بعد بھی ماضی کے چراغ جلائے بیٹھی ہے لیکن جب حقیقت اس پر آشکار ہوتی ہے تو وہ اورنگ سے انتقام لینے کے درپے ہوجاتی ہے۔ اس یکطرفہ عشق میں وہ تمام رشتوں کو جلا دیتی ہے اور اس آگ کی تپش دونوں خاندانوں کو جھلسانے لگتی ہے ‘عزت و غیرت کے نام پر قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہو جاتاہے‘نفرت ‘ شک‘ دکھ‘ انتقام‘ دھوکا اور سازش دونوں خاندانوں کا مقدر بن جاتے ہیں ۔کیا شیریں کو اپنی غلطی کا احساس ہوگا؟ کیا وہ اپنے ہاتھ سے لگائی ہوئی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوپائے گی؟جاننے کے لئے دیکھئے ڈرامہ سیریل ’’سنگ مرمر‘‘ ۔مصطفی آفریدی کے تحریر کردہ میگا پراجیکٹ کوسیفِ حسن نے ڈائریکٹ کیا ہے مومنہ دُریدکی لاجواب پیشکش کے نمایاں اداکاروں میں نعمان اعجاز‘ ثانیہ سعید‘ میکال ذوالفقار‘ کبری خان‘ قاضی واجد‘ عمیر رانا‘ آغا مصطفی‘ عظمی حسن‘ پارس‘ بینش‘ حسن نعمان‘ ٹیپو شریف‘ کیف غزنوی‘ خالدہ یاسین‘ نیک محمد‘ عفت صدیقی‘ زاہدہ اور دیگرشامل ہیں۔اس ڈرامے کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے ۔اس پراجیکٹ میں ثانیہ سعید ،نعمان اعجاز اور میکال ذوالفقار کی جاندار اداکاری کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ان تمام اداکاروں نے اتنی زبردست اداکاری کی ہے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔24اقساط پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کا دورانیہ 45منٹ ہے۔اس کے میڈیا کو آرڈینیٹڑ منہاس صغیر ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -