ایکسپریس وے ایل اوایس کے ڈیزائن میں تبدیلی، لاگت سوا2ارب تک پہنچ گئی

ایکسپریس وے ایل اوایس کے ڈیزائن میں تبدیلی، لاگت سوا2ارب تک پہنچ گئی

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے)ایکسپریس وے ایل او ایس فیروز پور روڈ تا ملتان روڈ کی تعمیر کے ڈیزائن میں تبدیلی ،منصوبے کا ڈیزائن بار بار تبدیل کر کے لاگت سوا 2ارب تک پہنچ گئی جبکہ تکمیل تک اس منصوبے کی لاگت 2ارب 53کروڑ59لاکھ 57ہزار تک جا پہنچی،ایکسپریس وے گلبرگ سے لے کر بابو صابو تک اس کے پائیلز پہلے ہی تیا ہو چکے ،اخراجات بڑھنے کی وجہ بجلی پانی و دیگر معاملات ہیں ایل ڈی اے ،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایل ڈی اے کے پراجیکٹ ایکسپریس وے ایل او ایس فیروز پور روڈ تا ملتان روڈ کی تعمیر میں 6بار تبدیلی اور 4 بار تخمینہ کی کی لاگت میں اضافہ کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے ،کہ39کروڑ روپے سے اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا تا ہم اس منصوبے کا بار بار ڈیزائن تبدیل کر کے اس کے تخمینے کو ایک دم سوا 2ارب تک پہچا دیاگیا جبکہ اس منصوبے کی تکمیل تک اس کی لاگت 2ارب53کروڑ59لاکھاور 57ہزار تک جا پہنچی ذرائع کا مزید کہنا تھا اس کام کے ٹینڈر 7جون 2013کو ہوئے ،اور اس میں صرف دو کمپنیوں نے حصہ لیا اور یہ کام کے بی لائبل کمپنی کو دیا گیااور اس وقت اس کام کا تخمینہ 39کروڑ 67لاکھ اور 4ہزار روپے تھا ،تا ہم بعد ازاں اس منصوبے کے ڈیزائن کو 4بار تبدیل کیا اور اس کا تخمینہ 1ارب 67کروڑ 65لاکھ اور 65ہزار روپے مختص کیا گیا لیکن بعد میں پھر اس کا ڈیزائن 2بار تبدیل کیا گیا اور جب یہ منصوبہ مکمل ہوا تو اس پر 2ارب53کروڑ 59لاکھ اور57ہزار روپے خرچ ہو چکے تھے اس حوالے سے جب ایل ڈی اے کے ترجمان سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا ڈیزائن بار بار تبدیل ہوا اور ہر دفعہ اس کی منظوری اتھارٹی نے ہی دی ان کا مزید کہنا تھا ،کہ اس میں فائدہ بھی ہوا ہے کہ ایکسپریس وے گلبرگ سے لے کر بابو صابو تک ہے اور اس کے پاہلز پہلے ہی تیار ہو چکے تھے جبکہ اخراجات بڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کام کے دوران کوئی نہ کوئی نیا مسئلہ کھڑا ہو جاتا تھا بجلی پانی اور دیگر معاملات نے اس منصوبے کو بہت زیادہ متاثر کیا جس سے منصوبے کی لاگت بڑھتی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -