ضلعی انتظامیہ لا ہور کا با دشاہی مسجدکی تزئین و آرائش کا فیصلہ
لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہور نے با دشاہی مسجدکی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں مشیر صحت خواجہ سلیمان رفیق کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔مشیر صحت خواجہ سلیمان رفیق کی سربراہی میں قائم ہو نے والی کمیٹی نے با دشاہی مسجد کا دورہ کیا اور خستہ حالی کا جا ئزہ لیا۔اس موقع پر کمیٹی کے کنوینئیر خواجہ سلیمان رفیق، ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان،ڈی جی والڈ سٹی کامران لا شاری،ڈی جی پی ایچ اے شکیل انجم،ای ڈی او فنانس طارق منظور چا نڈیو،ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف عبدالغفور،ایڈمنسٹریٹر با دشاہی مسجد محمد یو سف،ایڈمنسٹریٹر راوی ٹا ؤن صفدر ورک سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔کمیٹی اراکین نے با دشاہی مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مسجد کی دیواروں کے خراب رنگ ،دیواروں اور فرش کی ٹو ٹی ٹا ئلوں، داخلی راستے کی رکاوٹوں، دیواروں اور چھتوں پر با رشی پانی کی سیلن سمیت مسجد کے لا ن پر سیوریج مسائل کو دیکھا۔کمیٹی نے مسجد میں مو جو د تمام مسائل سے متعلق مکمل بریف بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور تعمیراتی کام کے لیے کنسلٹینسی حاصل کر نے اور تخمینہ لاگت بنانے کے لیے افسران کو ذمہ داریاں سو نپ دی ہیں۔