پی ٹی آئی ملک کو کر پشن اور لوٹ مار سے بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے ، ڈاکٹر یاسمین

پی ٹی آئی ملک کو کر پشن اور لوٹ مار سے بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے ، ڈاکٹر یاسمین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) ایڈ ؤئزر چےئرمین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف رائے ونڈ مارچ کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ‘ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ان سے پائی پائی کا حساب لیا جا ئیگا ‘عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کو کر پشن اور لوٹ مار سے بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں ضرور کا میاب ہوں گے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ ؤئزر چےئرمین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف میں اختلافات کی باتیں کر نیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم سب عمران خان کے ہر فیصلے میں متحد ہیں اور ملک کو کر پشن جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف رائے ونڈ مارچ میں ثابت کر دیگی کہ عوام انکے ساتھ اور (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف ہیں اور پوری قوم پانامہ لیکس کی پائی پائی کا حساب مانگ رہی ہے اور(ن) لیگ کو کسی صورت پانامہ لیکس سے راہ فرار کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -