مسلم لیگ ن کی صحت سے متعلق پالیسیاں صرف اشتہاری مہم تک ہیں،عابد حسین

مسلم لیگ ن کی صحت سے متعلق پالیسیاں صرف اشتہاری مہم تک ہیں،عابد حسین

  

لاہور(نمائند ہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صحت سے متعلق پالیسیاں صرف اشتہاری مہم تک ہیں پنجاب حکومت صوبے میں ہسپتالوں کے جال بچھانے اور عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے دعوے بہت کرتی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں موجود طبی مراکز اور وہاں کے عملے کی حالت زار نہایت ناگفتہ بہ ہے جو سخت اقدامات کی متقاضی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہروں کے ہسپتالوں متعلق بھی بے شمار شکایات سننے کو ملتی ہیں خوبصورت عمارتوں میں قائم ان ہسپتالوں میں طبی سہولتوں‘ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی کمی ہے۔ مگر دیہی صحت مراکز و ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی لاپروائی فرائض سے غفلت اور ادویات کی قلت کی شکایات عام ہیں۔ جن پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ شہر ہوں یا دیہات جہاں بھی ہسپتالوں کے بارے میں شکایات ہیں ان کو فوری طور پر دور کیا جائے اور ہسپتالوں میں عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے دفتری قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -