جائز مطالبات پورے نہ ہونے پر پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے، ناصر رمضان

جائز مطالبات پورے نہ ہونے پر پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے، ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پرامن رائے ونڈ مارچ کو روکنے کیلئے ن لیگ ڈنڈا فورس کے قیام کو گلو بٹ سیاست ہے ن لیگ یوتھ ونگ کی ڈنڈا فورس اور رائے ونڈ مارچ کے خلاف دھمکیاں تصاد م کی راہ ہموار کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داریاں حکمران جماعت پر عائد ہوگی کیونکہ جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔جائز مطالبات پورے نہ ہونے پر پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ناصر رمضان گجر نے کہا کہ سیاست صبر و تحمل اور برداشت کا دوسرانام ہے ۔ حکومت صبر و تحمل کا مظاہر ہ کر اور پرامن رائے ونڈ مارچ کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔اور مارچ روکنے کیلئے فوری طور پر اپوزیشن جماعتوں کے مطالبہ پر پانامہ لیکس میں حکمران جماعت کے ملوث ہونے پر شفاف تحقیقات کرکے قومی دولت کو پاکستان لایا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -