ایل ڈی اے ون ونڈ وسیل فعال بنانے کیلئے طریقہ کار آسان کیا جائے، نبیل جاوید

ایل ڈی اے ون ونڈ وسیل فعال بنانے کیلئے طریقہ کار آسان کیا جائے، نبیل جاوید

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نبیل جاوید نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی سہولت کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے‘ ان کی درخواستوں پرغیر ضروری اعتراضات لگانے سے گریز کیا جائے اورون ونڈو سیل فعال بنانے اور تمام کارروائی کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کے لئے طریقہ کار کو سادہ اور آسان بنایا جائے۔شہریوں کو بار بار چکر نہ لگوائے جائیں بلکہ ان کے تمام کام مکمل کرنے کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز مقرر کی جائیں ۔ گزشتہ روز ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل کے اچانک معائنے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ون ونڈ وسیل کے تمام کاؤنٹرز پر ان کے نام نمایاں طور پر لکھے جائیں ‘اپنی باری کے منتظر افراد کی سہولت کے لئے ٹوکن نمبر سسٹم دوبارہ شروع کیا جائے اور شہریوں کے بیٹھنے کے لئے اضافی نشستوں کا بندو بست کیا جائے انہوں نے ڈائریکٹر ون ونڈ فہد انیس کو ہدایت کی کہ سب رجسٹرارز‘ ٹریژری افس اور دیگر محکموں کو تصدیق کے لئے ارسال کی جانے والی شہریوں کی دستاویزات اور کوائف کی جلد واپسی کے لئے ان افسران سے ذاتی طو ر پرمسلسل رابطہ رکھیں اور اس عمل کو مکمل کروائیں تا کہ ان محکموں سے متعلقہ شہریوں کے امور جلد از جلد انجام دئیے جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات وصول کرنے کے لئے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر شکایات بکس رکھا جا چکا ہے ۔ شہری ایل ڈی اے کے کسی بھی ڈائریکٹوریٹ کے بارے میں اپنی شکایات تحریری طور پر اس بکس میں ڈالیں ‘ ان شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر موجود شہریوں سے ان کے مسائل معلوم کر کے موقع پر ہی ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -