پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ کے اعلان نے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ،اعجاز چودھری

پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ کے اعلان نے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ کے اعلان نے حکومتی ایوانوں کے اندر زلزلہ برپا کر دیا ہے ملک کو (ن) لیگ کی کرپشن اور لوٹ مار سے خطرہ ہے (ن)لیگ کی حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے وہ پانامہ لیکس کے شفاف تحقیقات اور نواز شریف اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کردیں ، زعیم قادری ، رانا ثناء اللہ ،طلال چوہدری عمران خان کے خلاف مسلسل بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے کوہ وہ بڑھکیں لگا کر پی ٹی آئی کے کارکنان کو دھمکیاں دے رہے ہیں ( ن) لیگ کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے کہ (ن) ایک فاشسٹ جماعت ہے ، غنڈہ گردی ، بد معاشی اور ریاستی دہشت گردی کرنا اس جماعت کا سیاسی وطیرہ بن چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ قانون کے دائرے میں رہ کر ہوگا پور ی قوم کرپٹ ٹولے کا احتساب چاہتی ہے جس کے لئے نواز شریف اور انکے حواری تیار نہیں ، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ کرنے پر مجبورا پی ٹی آئی سڑکوں پر نکلی ہے ، ملک کو لوٹنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنانا ہوگا تب ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور بیس سالوں سے پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے عوام ہمارے ساتھ ہے تحریک احتساب نا صرف کامیاب ہونگی بلکہ کرپٹ اور بد دیانت دار ٹولہ اپنے انجام کو پہنچے گا تحریک انصاف پر امن مارچ کرے گی ، سپریم کورٹ اور گھروں پر حملہ کرنا (ن) لیگ کا کام ہے نہ کہ پی ٹی آئی کا ، زعیم قادری اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر درباری اور مداری اپنی زبانوں کو لگام دیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -