پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے912مقامات پر چھاپے،20 دکانداروں کے چالان

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے912مقامات پر چھاپے،20 دکانداروں کے چالان

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے912مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر20 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ18,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،74افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر97افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے19افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -