عمران خان کے انقلابی ایجنڈے سے بوکھلاہٹ کا شکا رحکومت فاشزم پر اتر آئی، عبدالعلیم

عمران خان کے انقلابی ایجنڈے سے بوکھلاہٹ کا شکا رحکومت فاشزم پر اتر آئی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے انقلابی ایجنڈے اور دلیرانہ موقف سے بوکھلاہٹ کا شکا رہو کر حکومت فاشزم پر اتر آئی ہے ٹی وی کیمروں کے سامنے ان کیمرہ تشدد ناکام اور نا اہل لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے جس کا ایک بار پھر صوبائی وزیر کی موجودگی میں صحافیوں کی مار پیٹ کے ذریعے اظہار کیا گیا ہے عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں گلو بٹوں کی کمی نہیں "ایک ڈھونڈو۔۔ ہزار ملتے ہیں" 2سال پہلے ماڈل ٹاؤن میں سرکاری اسلحے کے ساتھ جو قتل و غارت کی گئی پریس کلب میں دوبارہ اسی عمل کو دہرایا گیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں غنڈہ گردی اور ڈنڈا بردار فورس کی تقریب "رونمائی "قابل مذمت ہے لیکن ایسے حربوں سے تحریک انصاف کے 30ستمبر کے رائیونڈمارچ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور انشاء اللہ عوام بڑی تعداد میں اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہیں گے ۔ دریں اثناء عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ این اے162چیچہ وطنی کے ضمنی الیکشن کے موقع پر انتہائی مصروف دن گزارا اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرتے رہے عبدالعلیم خان نے چیچہ وطنی میں سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور ، سابق ایم این اے رائے حسن نواز اور پارٹی رہنماؤں چوہدری محمد سرور رائے عزیز اللہ اور رانا وحید سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مقامی سیاسی صورتحال بالخصوص 30ستمبر کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیگر شہروں کی طرح این اے162کے ضمنی الیکشن کو بھی اپنی زندگی اور موت کا مسئلہ بنا لیا ساری انتظامیہ اور تمام سرکاری وسائل اس حلقے میں جھونک دیے اگر اس سے آدھے فنڈز بھی گذشتہ 3برسوں میں حکومت یہاں خرچ کرتی تو صورتحال مختلف ہوتی عبدالعلیم خان نے کہا کہ تمام تر دھونس اور دباؤ کے باوجود چیچہ وطنی کے عوام نے عمران خان کے لئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے جو نواز لیگ کی عوام دشمن پالیسیوں پر کھلا عدم اعتماد ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک بھر میں جب بھی صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی عبدالعلیم خان نے ایم پی اے شعیب صدیقی کی سربراہی میں لاہور سے آنے والی پارٹی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ۔