عمران خان کے رونے سے وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،خرم روحیل اصغر

عمران خان کے رونے سے وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،خرم روحیل اصغر

  

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما و صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) خرم روحیل اصغر 30 ستمبر کو عمران خان کے رائے ونڈ احتجاج کو ان کا ذہنی و اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ رو عمران رو‘‘ سے کبھی وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا۔ اس کے لیے عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کے لیے ویژن کا ہونا ضروری ہے قائد میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، حمزہ شہبازاور صدر یوتھ ونگ پاکستان کیپٹن(ر) صفدر اور محترمہ مریم نواز یوتھ ونگ کے شیروں کو اشارہ بھی کریں تو عمران خان کی کیا مجال کہ وہ رائے ونڈ کے قریب بھی پھٹک سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں عثمان شیخ ، وقاص قریشی، ابراز بٹ، ریحان خان، عامر رشید، کاشف علی، فیصل باوا کے علاوہ لاہور کی تمام PP's سے ممبران و عہدیدارانوں نے بھرپور شرکت کی۔ خرم روحیل اصغر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے مگر اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بھی جانتی ہے۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف مایوس افراد کا مجموعہ ہیں۔ سیاسی طور پر پِٹے ہوئے اور عوامی عدالتوں سے شکست خوردہ فصلی بٹیروں کو اکٹھا کرکے عمران خان کسی بڑی خوش فہمی میں مبتلا ہیں اور ان کی یہ خوش فہمی 2018 کے انتخابات میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -