(ن)لیگ رائیونڈمارچ کے اعلان کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، ولید اقبال

(ن)لیگ رائیونڈمارچ کے اعلان کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، ولید اقبال

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف(اربن )لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہا کہ(ن)لیگ رائیونڈمارچ کے اعلان کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اس کے کے تمام وزراء اپنے کام چھوڑ کرتحریک انصاف کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ، جانثارفورس کے نام پر غلط کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے جو حکمرانوں کے ذہن کی عکاسی کر رہا ہے۔ گز شتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے ولید اقبال نے کہاکہ1999 میں(ن)لیگ کے قائدین پوری قوم کو چھوڑ کر ڈکٹیڑمشرف کے ساتھ معاہدہ کر کے جدہ فرار ہوگئے تھے اور جھوٹ بولتے رہے اور اب اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، قوم ایسے جھوٹے اور کرپٹ حکمرانوں کا چہرہ اچھی طرح پہچان چکے ہیں اوران کے کسی مکروفریب میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے سینکڑوں جلسے اور ریلیاں نکالی ہیں اورپر امن طریقے سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ،رائیونڈ میں جلسہ کر نا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے یہ سیاسی اداکار ڈرا دھمکا کر نہیں روک سکتے، رائیونڈ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑ ا جلسہ ہوگا جس میں لاکھو ں افراد شرکت کریں گے جو اقتدار کے ایوانوں کو ہلاکر رکھ دے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -