وزیراعظم کے بچوں کے پاکستان سے باہر کاروبار غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اچھا پیغام نہیں، زبیر کاردار
لاہور(نمائند ہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120 کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار نے کہا ہے کہ بیرون ملک سرمایہ لگا نے والے حکمران کس منہ سے دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا کہہ رہے ہیں،موہنی روڈ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بچے ملک سے باہر سرمایہ کاری کر رہے ہیں وزیراعظم کے بچوں کے پاکستان سے باہر کاروبار غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اچھا پیغام نہیں وزیراعظم غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے غیر ملکی دورے کرکے پینسٹھ کروڑ روپے ضائع کر چکے ہی کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔