یونان سے ڈی پورٹ 12افراد کو جرمانے اور سزاء

یونان سے ڈی پورٹ 12افراد کو جرمانے اور سزاء

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور ملک محمد رفیق نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 12افراد کو 10،10ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں ایف آئی اے نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور ایرپورٹ آنے والے 12ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے یونان گے جہاں سے گورنمنٹ نے ان کو ڈی پورٹ کردیا۔عدالت نے پیش کئے گے، 12ملزمان منورحسین ،سرفرازراشد، عابد، عثمان ظفر، محمد امجد اسد بشارت، طالب ، بشیر احمد قسم طارق اور محمد عارف کو عدالت نے چالان کی پڑتال کے بعد ان کو 10،10ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے تاہم تمام مجرم عدالتی اوقات کے بعد سزا پوری کرنے کے بعد چلے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -