ملک کو مارچ سے نہیں بلکہ حکومتی کرپشن سے خطرہ ہے ، شیخ شہزاد یونس

ملک کو مارچ سے نہیں بلکہ حکومتی کرپشن سے خطرہ ہے ، شیخ شہزاد یونس

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ شہزاد یونس نے کہا کہ حکومت نے 30 ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ ڈالی تو اسکی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر ہو گی ،تحریک انصاف نے پہلے بھی کسی کے گھر پر حملہ نہ کیا ہے اور نہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ملک کو مارچ سے نہیں بلکہ حکومتی کرپشن سے خطرہ ہے ، تحریک انصاف ایک پر امن جماعت ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان (ن) لیگی گلوؤں بٹوں سے ڈرنے والی نہیں ،پانامہ زدہ حکمران پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں تحریک انصاف ان سے ایک ایک پائی کا حساب لے کر رہے گی ، (ن) لیگ سیاسی موت کے قریب پہنچ چکی ہے حکمرانوں کو اب یقین ہو گیا ہے کہ اب احتساب ہو کر رہے گا اسی لیے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ،موجودہ حکمران اقتدار کے نشے میں عوامی دکھوں سے بے خبر ہیں انہیں عوام کی نہیں صرف اپنی کرسی بچانے کی فکر لگی ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -