غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے کے الزام میں 2مجرموں کو سزائیں

غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے کے الزام میں 2مجرموں کو سزائیں

  

لاہور(نامہ نگار)چیرمین ڈرگ کورٹ نے شیخوپورہ میں کلینک کی آڑ میں غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے کے الزام میں 2مجرموں غلام رسول اور شبیرحسین کو ایک ایک سال قید اور 50،50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ڈرگ انسپکٹرکی طرف سے غلام رسول اور شبیرحسین کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا،دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے علاقے میں کلینک کھول رکھا تھا جہاں سے غیر معیاری ادویات فروخت کی جاتی تھی ،عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد دونوں ملزمان کو مذکورہ بالا سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -