رائے ونڈمارچ 19 کروڑعوام کی آوازہے، فرخ جاوید مون

رائے ونڈمارچ 19 کروڑعوام کی آوازہے، فرخ جاوید مون

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی ڈنڈا بردارفورس نے ثابت کردیا ہے کہ (ن) لیگ گلوبٹوں کی جماعت ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ(ن) لیگ نے بوکھلاہٹ میں میڈیا پرحملہ شروع کردیا ہے پریس کلب میں (ن) لیگ کے گلوبٹوں کی صحافیوں سے بدتمیزی قابل مذمت ہے،رائیونڈمارچ کے اعلان نے وزیراعظم اوران کے درباریوں کی نیندیں حرام کردی ہیں انہوں نے کہا کہ رائے ونڈمارچ 19 کروڑعوام کی آوازہے اب وزیراعظم کواحتساب سے چند گلوبٹ نہیں بچاسکتے،(ن) لیگ کی بادشاہت نے ملکی اداروں کوتباہ کر دیا ہے اگرملک میں ادارے آزاد ہوتے تو وزیراعظم نوازشریف نااہل ہوچکے ہوتے لیکن بدقسمتی سے ملکی ادارے بڑے مگرمچھوں کوپکڑنے کی بجائے ان کا دفاع کررہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -