پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن بھی اسلام آباد جیتے گا:شکیل شیخ

پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن بھی اسلام آباد جیتے گا:شکیل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پی سی بی گورننگ باڈی کے ممبر اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہو نے جارہا ہے جس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا ٗپاکستان ٹیسٹ میں نمبر ون ٹیم ہے جس کا سہرا مصباح الحق کے سر ہے ٗ انفراسٹرکچر اور لڑکوں کے معاوضوں میں خاطر خواہ بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں ٗ دعا ہے پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن بھی اسلام آباد یونائیٹڈ جیتے ۔پیر کوپی ایس ایل کی پہلی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی فتح کی تقریبات نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوئیں جس میں کپتان مصباح الحق اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی اور پی سی بی گورننگ باڈی کے ممبر اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ نے کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شکیل شیخ نے کہاکہ آج اسلام آباد میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل پہلا ایڈیشن جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے دوسرا ایڈیشن بھی اسلام آباد یونائیٹڈ ہی جیتے ٗآج پاکستان ٹیسٹ میں نمبر ون ہے اس کا سہرا مصباح الحق کے سر ہے انہوں نے کہاکہ مصباح الحق نے پاکستان ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیم بنایا انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن ملکر اسلام آباد میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدہ ہونے جارہا ہے معاہدے کے بعد کرکٹ کو فروغ ملے گا انہوں نے کہاکہ نئے گراؤنڈ، انفراسٹرکچر اور لڑکوں کے معاوضوں میں خاطر خواہ بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں شکیل شیخ نے کہاکہ کرکٹ بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ٗہم سب نے کر کٹ کو آگے لیکر جائینگے ۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے مالک علی نقوی نے پی ایس ایل کی ٹرافی اسلام آباد ریجن کو دے دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے پلیئرز قومی ٹیم میں منتخب ہورہے ہیں اس لیے دیر سے تقریبات شروع کیں ٗہمارا مشن موجودہ اسٹرکچر میں رہ کر مثبت کوششوں سے کرکٹ کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرکٹ میں بنیادی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اگر آپ اچھا پرفارم کریں گے اسکا نام فورا سامنے آجائیگا ٗمقامی کھلاڑی عماد وسیم کو لینا چاہتے تھے لیکن ہم سے پہلے کراچی والے لے گئے انہوں نے کہاکہ ہم مستقل بنیادوں پر کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔