وارم اپ میچ، کا لی آندھی آج ایمرٹس الیون سے ٹکرائے گی

وارم اپ میچ، کا لی آندھی آج ایمرٹس الیون سے ٹکرائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(اے پی پی) ایمرٹس کرکٹ بورڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان محدود اوورز کا وارم اپ میچ (آج) منگل کو آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائیگا۔ وارم اپ میچ کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان باقائدہ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 23 ستمبر کو ہوگا۔سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان اور ویسٹ انڈین ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں۔ پہلا میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 ستمبر کو انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 ستمبر کو شارجہ، دوسرا میچ 2 اکتوبر کو شارجہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔