انڈر 18ہاکی ، تیسرے میچ میں عمان کو پاکستان سے شکست

انڈر 18ہاکی ، تیسرے میچ میں عمان کو پاکستان سے شکست

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انڈر18ہاکی ٹیم نے عمان کیخلاف تیسرا میچ جیت لیا۔پاکستان کو اس جیت کے ساتھ ہی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔پاکستان نے اس سیریز میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے عمان کو تین صفر سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد امجد نے ہیٹ ٹرک کی۔پاکستان نے دو میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ برابر ہو گیا تھا۔ دونوں ٹیموں میں چوتھا اور آخری میچ کل کھیلاجائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -