بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی15رکنی ٹیم کا اعلان

بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی15رکنی ٹیم کا اعلان

  

ویلنگٹن (اے این این)بھارت کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کیلئے نیوزی لینڈ کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے ۔بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 16 اکتوبر سے دھرم شالہ سے ہو گا ۔سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم میں کورے اینڈرسن کی واپسی ہو ئی ہے جو فروری سے کمرکی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے ۔ آنٹن ڈیوکچ، جیمس نیشام اور واٹلنگ کو ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -